اردنی وزیر اعظم کا دورہ لبنان ، میقاتی نے کیا استقبال

اردن کے وزیر اعظم بشر الخصاونہ تھوڑی دیر پہلے وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے ان کا استقبال کیا ۔

خصاونہکل اردن کے وزارتی وفد کی سربراہی میں بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں ان کا استقبال میقاتی اور اردن کے سفیر ولید الحدید نے کیا ۔

اردن کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک وزارتی وفد بھی ہے جس میں وزیر خارجہ ایمن صفادی ، صدارتی امور کے وزیر ابراہیم الجازی ، توانائی اور معدنی وسائل کے وزیر انجینئر ہالا زاوتی اور وزیر صنعت و تجارت مہا علی شامل ہیں ۔

اردنی وفد کے ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد دونوں وزارئے اعظم کے درمیان ایئرپورٹ کے وی آئی پی ہال میں ملاقات ہوئی ۔یہ ملاقات اردن کے وزیر اعظم کی اپنی رہائش گاہ منتقل ہونے سے پہلے کئی منٹ تک جاری رہی ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles