دبئی میں آتشزدگی ، 55 کاریں جل گئی

دبئی سول ڈیفنس ٹیموں نے راس الخور میں ایک کار کے شوروم میں لگی آگ پر قابو پالیا جہاں آگ 5 شو رومز میں پھیل گئی ۔ اس آتشزدگی سے مجموعی طور پر 8 شو رومز میں سے 55 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آپریشن روم کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ راس الخور کے علاقے میں ایک کار کے شوروم میں آگ لگی ہے ۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر پتہ چلا کہ آگ بڑھ چکی ہے اور قریبی شورومز تک پھیل چکی ہے ۔ فائر فائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پانے اپنا کام شروع کیا اور راشدیہ فائر اینڈ ریسکیو سینٹر سے مدد اور تعاون حاصل کیا ۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حادثے کے نتیجے میں آگ سے متاثر ہونے والے کل آٹھ شو رومز میں 55 کاروں کو نقصان پہنچا ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles