غاصب وزیراعظم کی بحرینی و اماراتی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات ، اردنی بادشاہ اور السیسی کی تعریف

قابض ادارے کے نام نہاد وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے نیو یارک میں بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور خلیفہ شاہین المرار سے ملاقات کی ۔

یہ ملاقات امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ بینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا منتظر ہے ۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ خطے کے دیگر ممالک امن کے دائرے میں شامل ہوں گے ۔

قابض حکومت کے وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ سے مل کر بہت خوش ہوں ۔ میں نے محسوس کیا کہ ہمارے لیے ابراہیم معاہدوں کے سال کا حوالہ دینا ضروری ہے جو ہمارے نقطہ نظر سے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب سے پہلے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی اور وہ یقینا ہمارے دونوں ممالک کے مابین آنے والے تعلقات سے خوش ہیں ۔ میں آپ کو تسلسل کی یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں ۔ ہم مستحکم ہیں اور اس رشتے پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اسے زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتے ہیں ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles