شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران شامی وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب سے حالیہ زلزلے کے اثرات کا سامنا کرنے میں شام کے لیے مصر کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ شامی وزیر خارجہ نے زلزلے کے بعد فراہم کی جانے والی امداد پر مصر کا شکریہ ادا کیا۔ مصری وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور انہیں صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے شام کے ساتھ یکجہتی اور زلزلے کے اثرات کا سامنا کرنے میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار رہنے کا پیغام پہنچایا۔