سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل نے یوکرین کو 410 ملین ڈالر امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل سے دارالحکومت کیف میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں اقتصادی طور پر بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے یوکرائن روس بحران کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔ کہا کہ تمام فریقین کے ساتھ یوکرائنی بحران کے حل کے مواقع پر بات چیت جاری ہے۔ یوکرائنی صدر نے سعودی عرب کی حمایت اور روس یوکرائن جنگ کے دوران سعودی وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کو یوکرائنی امن سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔