یورپی یونین: ویانا مذاکرات کا آٹھواں دور اگلے پیر سے شروع ہوگا۔

یورپی یونین نے آج جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ایران اور 4+1 گروپ کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور آئندہ پیر کو ویانا میں شروع ہوگا۔ یوروپی یونین نے ایک بیان میں کہا: "جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جوہری معاہدے) کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس پیر 27 دسمبر کو ویانا میں ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا: "مشترکہ کمیٹی کی سربراہی ویانا مذاکرات میں یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر اینریک مورا کریں گے اور اس اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور ایران کے نمائندے شرکت کریں گے۔” بیان میں کہا گیا کہ "شرکاء ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی ممکنہ واپسی اور تمام فریقین کی طرف سے اس معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت جاری رکھیں گے۔” مورا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے آج جمعرات کو ٹویٹ بھی کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ "اہم بقایا مسائل پر بات چیت کو تیز کرنا اور امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ضروری ہے۔”

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles