شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے حالیہ اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے بحالی اور مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سروس بحال ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
شام کے وزیر ٹرانسپورٹ ظہیر خزیم نے کا کہنا ہے کہ تمام ہوائی جہاز جمعرات تک ہوائی اڈے کے ذریعے اپنی آنے والی اور جانے والی پروازوں کا شیڈول کر سکتے ہیں، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہوائی اڈہ مسافروں اور آپریٹنگ کمپنیوں کی خدمت کے لیے اپنی پوری توانائی کے ساتھ کام کرے گا
خزیم نے قومی کیڈرز کی کوششوں کی تعریف کی، جنہوں نے ہوائی اڈے کی مرمت پر دن رات کام کر کے اسے فعال کیا۔
یاد رہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اس مہینے کی دسویں تاریخ کو جمعہ کی صبح کے وقت مقبوضہ گولان کے اوپر سے اسرائیلی جارحیت نے نشانہ بنایا تھا۔