شولز نے بلقان ممالک کے لیے یورپی یونین میں شمولیت کے وعدے کی بحالی کا مطالبہ کردیا

برسلز میں یورپی یونین اور مغربی بلقان کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر شولز نے کہا کہ ان ممالک نے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے تقریباً 20 سال انتظار کیا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ان ممالک نے بہت سے کاوشیں بھی کیں جو کہ الحاق کا باعث ہیں۔جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمنی یورپی یونین کے راستے میں مغربی بلقان ممالک کی سرگرمیوں کی حمایت کرے گا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین نے 2003 میں البانیہ، شمالی مقدونیہ، سربیا اور مونٹی نیگرو، بوسنیا اور ہرزیگوینا اور کوسوو سے یورپی یونین میں شمولیت کا وعدہ کیا تھا، لیکن الحاق کا عمل تاحال معطل ہے۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles