قابض فوج کا جنین پر دھاوا ۔ 2 فلسطینی زخمی ۔ 3 کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی قابض فوج کے چھاپوں کے دوران دو فلسطینی شہری زخمی جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ قابض فوج نے عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے، کئی گھروں پر چھاپے مارے، ان کی تلاشی لی اس دوران دو شہری زخمی اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔ قابض فوج کے بڑے دستوں نے شہر کے متعدد محلوں پر دھاوا بول دیا۔ جنین کے متعدد علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قابض فوج کی گولیوں سے چہرے پر چھرے لگنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles