مقامی ذرائع کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر شین یانگ میں آج صبح ایک زوردار دھماکے سے تین افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوگئے ۔
ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں تین منزلہ عمارت کی بڑے پیمانے پر تباہی دکھائی گئی ، اس کا ملبہ پورے علاقے میں بکھر گیا ، قریبی عمارتوں اور ریستوران کے قریب کھڑی کاروں کو نقصان پہنچا ۔
سرکاری چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق 100 سے زائد فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچے ۔ دھماکے گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ۔