سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ ، بھارت میں 85 اور نیپال میں 31 ہلاکتیں

بھارت میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 85 ہو گئی جبکہ نیپال میں 31 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے حکام نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں 46 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 11 لاپتہ ہیں ۔

ساحلی ریاست کیرالہ میں مقامی حکومت کے سربراہ پنارائی وجین نے مرنے والوں کی تعداد 39 بتائی ۔

نیپال میں ریسکیو کے سربراہ ہیمکالا پانڈے نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں ، مون سون کے بعد شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ملک بھر میں 31 افراد ہلاک جبکہ 43 لاپتہ ہیں ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles