الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیز بوتی فلیکا انتقال کرگئے

الجزائر پر گزشتہ دو دہائیوں حکمرانی کرنے والے سابق صدر عبدالعزیز بوتی فلیکا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ انہوں نے 2019 تک الجزائر پر حکمرانی کی ۔ وہ پانچویں مرتبہ حکمرانی کرنا چاہتے تھے مگر عوامی مظاہروں اور احتجاج کی وجہ سے اس کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ حکومت چھوڑنے کے بعد وہ منظر عام سے ہٹ گئے تھے اور غیر فعال زندگی گزارنا شروع کردی تھی ۔

گذشتہ روز انہیں صدر عبدالمجید تبون اور ریاست کے اعلیٰ حکام کی شرکت کے ساتھ ایک سرکاری تدفین کی تقریب منعقد کی گئی ۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر کی وفات کے سوگ میں قومی پرچم 3 دن کے لیے سرنگوں رہے گا ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles