یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے۔ اپنے ملک کے زخمی فوجیوں کی عیادت کے لیے اسٹیٹن آئی لینڈ یونیورسٹی ہسپتال گئے۔ صدر زیلنسکی نے زخمی یوکرینی فوجیوں کی عیادت کی، ڈاکٹروں سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ صدر زیلنسکی نے ہسپتال میں زیر علاج یوکرائنی جنگجوؤں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک فوجی کو اپنی وہیل چیئر سے اٹھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد کی ۔ دونوں نے ایک ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ صدر زیلنسکی نے زخمی فوجیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ صدر زیلنسکی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے بات چیت کریں گے۔