افغانستان کے پڑوسیوں کا اجلاس اگلے ہفتے تہران میں ہوگا ، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کے علاوہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ہفتے بدھ کو تہران میں منعقد ہوگا ۔

خطیب زادہ نے آج صبح مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ اس اجلاس میں تمام نسلی گروہوں کی شرکت اور اس ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

انہوں نے افغانستان کے بارے میں ماسکو اجلاس میں ایران کے خصوصی ایلچی کی سطح پر شرکت کا بھی اعلان کیا ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles