حکومت ، نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ، افغان شیعہ علماء کونسل

صوبہ بلخ میں شیعہ علماء کونسل نے قندھار مسجد میں نمازیوں پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور افغان عوام کے دشمن اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرکے افغانستان کے مسلم عوام کو کبھی تقسیم نہیں کر سکتے ۔

کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اس طرح کے حملوں کے تسلسل کو روکنے کے لیے تقریبات اور مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

افغانستان کے شہر قندھار کے لوگوں نے گزشتہ جمعہ کو شہر میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد بم دھماکے کے شہداء کا سوگ منایا جس میں کم از کم 45 افراد شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی تھی ۔

اس سے گذشتہ جمعہ کے روز قندوز میں ایک مسجد اسی طرح کے حملے میں تقریبا 80 افراد شہید ہوئے تھے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles