مدحت الصالح کا قتل ، امت مسلمہ کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے ، حماس

حماس نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں شامی سیاسی کارکن مدحت الصالح کے ‍قتل کو پوری امت مسلمہ کے خلاف جارحیت کے مترادف قرار دیا ۔

یونیوز ایجنسی کو خصوصی بیان میں حماس نے اس اسرائیلی جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گولان ، شام اور فلسطین میں ہمارے لوگوں کی مزاحمت کو نہیں روک سکے گا کیونکہ قابض ادارہ ، اس قوم کے واحد دشمن کی نمائندگی کرتا ہے ۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونیوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ گولان میں صیہونی جیل سے رہا ہونے والے شام کے سیاسی رہنما مدحت الصالح کو مجدل شمس میں واقع عین التینہ کے علاقے میں اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ اپنے گھر جا رہے تھے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles