انتخابی نتائج کے خلاف عراق کے متعدد علاقوں میں مظاہرے

سینکڑوں عراقی آج متعدد شہروں میں مشتعل مظاہروں کے لیے نکلے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ قانون ساز انتخابات میں دھوکہ دہی ، عراقی عوام کے خلاف ایک جرم ہے ۔

بغداد کے شمال میں الحسینیہ کے علاقے میں ایک مظاہرہ ہوا جس میں عراقی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد ذی قار میں بھی ٹائر جلائے گئے اور سڑکیں بند کر دی گئیں ۔

ایک اعلی درجے کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے نوٹس تک حفاظتی اقدامات سخت کیے جائیں گے خاص طور پر گرین زون سمیت اہم علاقوں میں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ انتخابی نتائج کو مسترد کرنے والی قوتیں آگے بڑھیں گی ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles