روسی فلم کا عملہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 12 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس لوٹ آیا ہے ۔
اداکارہ یولیا پیرسیلڈ ، ڈائریکٹر کلیم شپینکو اور ان کے ہمراہ خلائی مسافر اولیگ نووٹسکی سویوز خلائی جہاز میں سوار بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوئے ، جو بحفاظت زمین پر لوٹ آئے ۔
12 دن کے دوران عملے نے فلم "دی چیلنج” کے مناظر فلمائے جو کہ ایک ڈاکٹر کی کہانی ہے جو خلائی مسافر کی زندگی بچانے کے لیے خلائی اسٹیشن کا سفر کرتی ہے ۔
پیرسیلڈ ایک ہارٹ سرجن کا کردار ادا کر رہی ہے جسے مشکل کام مکمل کرنے کے لیے خلا میں بھیجا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ فلم کا عملہ 5 اکتوبر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے زمین سے روانہ ہوا ۔
یاد رہے کہ ناسا خلا میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے ایک پروجیکٹ تیار کر رہا ہے جس میں ٹام کروز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔