رئیسی اور خان میں ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے تاجک دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایرانی صدارتی انتخابات میں صدر رئیسی کی فتح کے بعد دونوں پڑوسی ممالک ، ایران اور پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اکیسواں سربراہی اجلاس آج تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شروع ہوا جس میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سمیت مستقل ارکان اور مبصرین شرکت کر رہے ہیں ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles