انڈونیشین جزیرے بالی میں زلزلہ ، 3 افراد جانبحق ، 7 زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں کم از کم 3 افراد جانبحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔ جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ، زلزلے کا مرکز بنجار واناساری کے مقام پر زمین میں دس کلوميٹر کی گہرائی میں تھا ۔

زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کئی گھر مٹی کے تودے میں دب گئے جبکہ سڑکوں پر دراڑیں پڑنے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔

بالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی ٹاسک فورس کے سربراہ نے بتایا کہ ضلع بنگلی میں ایک اور کرنگاسیم میں دو افراد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جزیرے پر سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بحرالکاہل کے علاقے میں واقع انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہيں ۔ رواں برس کے آغاز میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں 105 افراد جانبحق اور 6 ہزار 500 زخمی جب کہ 92 ہزار افراد بے گھر ہوگئے تھے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles