امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر ایل پاسو میں پیش آیا۔واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں 1 مشتبہ شخص زیرِ حراست جبکہ دوسرے ممکنہ مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔شاپنگ مال میں فائرنگ کے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوئے ہیں۔