اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع ابو دیس قصبے پر دھاوا بول کر 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ قصبے میں نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ قابض فورسز نے خصوصی دستوں اور پولیس کتوں کے ہمراہ قصبے پر دھاوا بول دیا، متعدد شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور محمد عامر ابو ہلال، معاذ منیر عطا اللہ اور محمد نبیل بدر کو گرفتار کیا۔