ایرانی اور پاکستانی پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ احمد امیر آبادی فرحانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان ، ایران کا پڑوسی ، دوست اور ایک مسلم ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ۔
یونیوز ایجنسی کو خصوسی بیان میں فرحانی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف بھی پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔ جنرل باقری فوجی ، سیکورٹی اور حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ افغان فائل پر بات چیت کے لیے مستقبل قریب میں ایران کا دورہ بھی کریں گے ۔
فرحانی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ایران پاکستان تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔