جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں شروع ہو گئیں۔ عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے جھڑپیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ جس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔کیمپ سے نقل مکانی کی ایک بڑی لہر بھی ریکارڈ کی گئی۔ لبنانی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف عون نے صیدا شہر کا دورہ کیا اور انہیں سینیئر افسران نے عین الحلوہ کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسلامی جہاد اور حماس کی تحریکوں کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے فوری جنگ بندی، فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے لیے ان جھڑپوں میں ملوث تمام افراد سے پردہ اٹھانے، صفوں کو بند کرنے اور متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہم نے تحریک فتح کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس میں تمام فلسطینی دھڑوں اور افواج کے درمیان لبنان میں مسئلہ فلسطین سے متعلق اقدامات، طریقہ کار اور پالیسیوں کے بارے میں مشاورت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ وفد نے تمام افواج کی طرف سے عین الحلوہ کیمپ میں جنگ بندی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔