انصار اللہ کے قیدیوں کے پہلے گروپ کو لے کر دو طیارے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یمنی دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحاد کی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی پہلی کھیپ کا استقبال چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد الغماری ، فوجی اور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں ہوا۔ یمنی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ وفود نے دارالحکومت صنعاء میں سنجیدہ اور مثبت بات چیت کے بعد مذاکراتی کام مکمل کیا۔ سلطنت عمان کے بھائیوں کی مشکلات پر قابو پانے اور امن کے آپشن کی حمایت کرنے کے لیے ذمہ دارانہ کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔