مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ ۔ 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ایسٹ لانسنگ میں واقع مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مرکزی کیمپس میں مشتبہ شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یونیورسٹی پولیس کے عبوری نائب سربراہ کرس روزمین نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ دو مقامات پر پیش آیا۔ ایک واقعہ برکی ہال نامی ایک اکیڈمک بلڈنگ میں اور دوسرا مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی یونین کی عمارت میں پیش آیا۔ پولیس نے فائرنگ کے چند گھنٹوں بعد کیمپس کی کئی عمارتوں کو خالی کرالیا۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles