یونان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سمندر میں صرف 2کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ زلزلے کے جھٹکے 600 کلومیٹر دور تک محسوس کئے گئے ۔ یونان کے ساحل کےقریب زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 6اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی ۔
یونان کئی ارضیاتی نقائص پر واقع ہے اور اکثر زلزلے کا تجربہ کرتا ہے ۔
یاد رہے کہ آخری زلزلہ ، جس نے جانیں لی تھیں ، پچھلے ستمبر کی 27 تاریخ کو اسی جزیرے پر آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا ۔