مراکش میں امدادی کارکن غیر ملکی ٹیموں کے تعاون سے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور سینکڑوں بے گھر افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔زلزلے میں 2,901 افراد ہلاک اور 5,530 زخمی ہوئے ہیں۔ پیرامیڈیکس، رضاکار اور مسلح افواج کے ارکان زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں تیزی لانے اور ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ تباہی کو 100 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ زیادہ تر علاقوں تک رسائی مشکل ہے۔ حکام نے ابھی تک لاپتہ افراد کی تعداد کا کوئی تخمینہ جاری نہیں کیا۔ زلزلے مختلف علاقوں میں 600,000 افراد متاثر ہوئے۔ جن میں سے تقریباً 300,000 مالی یا صحت کے حوالے سے متاثر ہوئے جو کہ متاثرہ علاقوں کی نصف آبادی کے برابر ہے۔ ملک کو قومی آمدنی کا 15 فیصد مختص کر کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے تقریباً پانچ سال درکار ہیں۔ مراکش کے سینٹر فار سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ریسرچ کے مطابق جمعہ کی رات آنے والا زلزلہ 7 کی شدت کے ساتھ مراکش میں اب تک کا سب سے شدید زلزلہ ہے۔