صدر اردوان: قطر نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 10,000 تیار شدہ گھر بھیجنے کا وعدہ پورا کیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا قطر نے جنوبی ترکیہ میں زلزلے کی تباہی سے متاثر ہونے والوں کے لیے 10,000 پہلے سے تیار شدہ گھر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ انھیں بتدریج بھیج رہا ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ زلزلے کے بعد نقصانات کا ازالہ کرنے کےلیے ضلع حاتائے میں 1 لاکھ 83 ہزار گھر اور 15 ہزار دیہی مکان تعمیر کریں گے۔ صدر اردوان نے زلزلے کے بعد ضلع حاتائے کے قصبے قری خان کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت نے جس طرح ماضی میں سیلابوں، آتشزدگی اور زلزلوں کے بعد عوام کے زخموں کا مدوا بنیں اب بھی اسی طرح ان کا سہارا بننا جاری رکھے گی ۔ صدر نے بتایا کہ اب تک متاثرہ علاقوں مین چار لاکھ چھبیس ہزار خیمے قائم کیے ہیں جبکہ دو امہ کے اندر ایک لاکھ کنٹِنرز کو قائم کریں گے، عالمی اپیل کے جواب میں سو میں سے نوے ملکوں سے مفید رابطے ہوئے ہیں ملکی و غیر ملکی تمام رضا کاروں کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles