امام خامنہ ای: دشمن ایک جامع منصوبہ بندی کے ساتھ ایران میں حالیہ واقعات میں داخل ہوا لیکن ناکام ہوا۔

ایران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن ایران میں حالیہ واقعات میں ایک جامع منصوبہ بندی کے ساتھ داخل ہوا لیکن اس کے اندازے غلط نکلے۔
انہوں نے حضرت فاطمہ الزہرا (س) اور امام خمینی (رہ) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اہل بیت (ع) کے فضائل کو بیان کیا۔اس دوران اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن نے ریاست کو درہم برہم کرنے اور تباہ کرنے کے لیے تمام ضروری عوامل کا استعمال کیا مگر دشمن کے ارادے غلط ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے کچھ اندرونی عناصر سے مدد حاصل کرنے اور نسلی، مذہبی، سیاسی اور ذاتی جھگڑوں کو ہوا دینے کی کوشش کی مگر وہ اس میں بھی ناکام ہوا۔رہبر معظم کا کہنا تھا کہ سید فاطمہ سلام علیہا کی ذات اقدس سے ہمیں سیکھنے چاہیئے انہوں نے تاکید کی کہ اہلبیت کو ماننے والوں کے لیئے لازم ہے کہ وہ آگاہ ہو۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles