اردگان کا جی 20 ممالک سے افغانستان پر ایک ورکنگ گروپ بنانے کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردگان نے "گروپ آف ٹوئنٹی” کے ڈھانچے کے اندر افغانستان کے لیے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تجویز پیش کی اور اس کی صدارت کی خواہش کا اظہار کیا ۔

اردگان کا یہ بیان آج ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد ہونے والے "جی 20 ہنگامی سربراہی” میں سامنے آیا ۔

اردگان نے کہا کہ افغانستان میں جلد از جلد سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہم ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو افغان عوام کی طرف پُشت موڑنے اور اس ملک کو اس کے رحم و کرم پر چھوڑنے جیسی کوئی آسائش حاصل نہیں ہے ۔ ان مشکل حالات میں ہم افغان عوام کے لئے ، اپنے برادرانہ فرائض پورے کرنا جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات نقل مکانی کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ ترکی افغانستان سے مہاجرین کی کسی نئی لہر کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گا ۔ میری تجویز ہے کہ جی20 کے پلیٹ فورم سے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے ۔ بحیثیت ترکی ہم اس ورکنگ گروپ کی سربراہی کے بھی طلبگار ہیں ۔ ترکی پر جنوبی اور مشرقی سرحدوں سے مہاجرین کا بوجھ پڑا تو یورپی ممالک کا بھی اس بوجھ سے متاثر ہونا ناگزیر ہو جائے گا ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles