اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر ایک بار پھر بمباری

اسرائیلی قبضے کے طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں البوریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں تین میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف 16 جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے مغرب میں ساحلی سڑک پر ایک سائٹ پر چھ میزائلوں سے بمباری کی اور اسے تباہ کر دیا ۔

قابض جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک مقام پر چھاپہ مارا جس کی وجہ سے اس کی تباہی اور بربادی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔

گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب اور وسط میں دو مقامات اور زرعی اراضی پر بمباری کی ۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی 11 روز کی مسلسل بمباری کے بعد مزاحمتی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی میں جنگ بندی ہوگئی تھی ۔ اس بمباری میں 250 فلسطینی شہید اور 13 اسرائیلی مارے گئے تھے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles