اربیل ائیرپورٹ کے امریکی اڈے پر حملہ

عراق کے کردستان علاقے کے سیکورٹی اپریٹس نے گذشتہ شام اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے اربیل بین الاقوامی ائیرپورٹ کے قریب کم از کم تین میزائل گرے جہاں امریکی افواج مقیم ہیں ۔

ابتدائی معلومات میں امریکی سائٹ اور اربیل ہوائی اڈے کے قریب ڈرون کے ساتھ حملے کے بارے میں بات کی گئی تھی ۔

عراق کے کردستان علاقے میں "انسداد دہشت گردی” یونٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ مسلح ڈرونز کے ذریعے کیا گیا تھا اور یہ کہ ہوائی اڈے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو امریکی اتحادی افواج کے لیے ایک ایئر بیس ہے ۔

حملے کے بعد اربیل ہوائی اڈے سے پروازیں معطل کردی گئیں ۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

عراق کے کردستان علاقے کے دارالحکومت اربیل کے ہوائی اڈے پر پچھلے ایک سال کے دوران بار بار حملہ کیا گیا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون کا استعمال بھی شامل ہے ۔

پراگ گاؤں پر جون میں ڈورن نے حملہ کیا تھا جو اربیل میں امریکی قونصل خانے کے نئے مقام سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles