کیلیفورنیا میں طوفان اور سیلاب سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

حالیہ شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے زیادہ خطرے کے پیش نظر امریکی حکام نے مونٹیسیٹو، کیلیفورنیا اور سانتا باربرا کے کچھ حصوں اور دیگر قریبی قصبوں کے تمام رہائشیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔پیر کے روز، امریکی حکام نے مونٹیسیٹو، کیلیفورنیا کے تمام رہائشیوں سے کہا کہ وہ سیلاب کے پیش نظر محفوظ جگہ پر منتقل ہوجائیں۔یاد رہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں طوفان کے سبب چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ 12 گھنٹوں کے دوران کم از کم 8 انچ (20 سینٹی میٹر) بارش ہوئی ہے۔صدر جو بائیڈن نے سیکرامنٹو، سانتا کروز اور لاس اینجلس سمیت ایک درجن سے زائد کاؤنٹیوں میں طوفان کے ردعمل اور امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles