صدر شی جن پنگ کا تائیوان کو دوبارہ چین کا حصہ بنانے کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کے روز تائیوان کے ساتھ "پرامن” طریقوں سے ناگزیر "دوبارہ اتحاد” کا عزم ظاہر کیا جیسا کہ تائیوان نے حالیہ دنوں میں بیجنگ سے فوجی طیاروں کی ریکارڈ تعداد میں پروازوں کی اطلاع دی ہے ۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پرامن طریقوں سے مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کا حصول چینی قوم کے عمومی مفاد میں ہے ، جس میں تائیوان کے ہم وطن بھی شامل ہیں ۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا دوبارہ اتحاد ممکن ہے اور ہو کر رہے گا ۔ انہوں نے غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ تائیوان ، چین کے لیے خالصتا داخلی معاملہ ہے ۔ شی نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے چینی عوام کے مضبوط عزم کو کم نہیں سمجھنا چاہیے ۔

انہوں نے تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وطن سے دھوکہ کرتے ہیں اور ملک کو تقسیم کرتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles