عراقی پارلیمانی انتخابات ، صلاح الدین میں حشد الشعبی کا سیکورٹی آپریشن

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے دہشت گرد سیلوں کا سراغ لگانے اور مشرقی تھرتھر کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے ایک پیشگی حفاظتی آپریشن شروع کیا ہے جو کہ صلاح الدین گورنری میں عین الفراس اور وادی الحساس کے درمیان واقع ہے ۔

حشد الشعبی کی چھٹی بریگیڈ نے سیکورٹی فورسز کے تعاون سے مطلوب افراد کی تلاش شروع کی اور دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے خلیوں کا سراغ لگانا شروع کیا ۔ یہ آپریشن سڑکوں کو محفوظ بنانے ، داعش کے دہشت گردوں کے خطرے کو روکنے اور اس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے ، اتوار 10 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے دوران شہریوں کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے اور صلاح الدین میں داعش کے اہداف سے پولنگ اسٹیشنوں کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کیا گیا ۔

آج عراق میں ، قانون سازی کے انتخابات کے لیے خصوصی ووٹنگ کا عمل شروع ہوا ، جہاں عام ووٹنگ کے عمل کے آغاز سے دو دن قبل فوج ، سکیورٹی فورسز ، بے گھر افراد اور جیل کے قیدیوں سمیت 1،196،453 ووٹروں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles