عراقی انتخابات ، شیخ خزعلی کی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

الفتح الائنس نے عراقی دارالحکومت بغداد کے شہر رصافہ میں ایک انتخابی جلسے کا اہتمام کیا ۔ جس میں الائنس کے صدر ہادی العامری اور تحریک عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس خزعلی سمیت فتح الائنس کے امیدوار ، بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی ۔

خزعلی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو محفوظ رکھنے کے لیے ، سید علی سیستانی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ہر معزز شخص کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے ۔

خزالی نے کہا کہ مرجع دینی کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی ہدایت میں غفلت سے بچو ۔ تمام صوبوں جنہوں نے جہاد کفائی کے فتوے کا جواب دیا ہے انہیں انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں الفتح اتحاد کی موجودگی نے حشد الشعبی کو تحلیل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔ اپنی تقریر کے ایک اور پہلو میں خزعلی نے کہا ہے کہ جو لوگ حشد کو تحلیل یا ضم کرنا چاہتے ہیں ان میں پہلا اسرائیل ، دوسرا امریکہ اور تیسرا برطانیہ ہیں ۔ حشد الشعبی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ الفتح کا نعرہ اسد ہے اور حشد الشعبی کے تمام لوگ اسد (شیر) ہیں ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles