چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں

تائیوان نے کہا ہے کہ پیر کے روز 56 چینی فوجی طیاروں نے اس کی دفاعی زون میں پروازیں کی ہیں جو بیجنگ کی طرف سے اب تک کا ’سب سے بڑا حملہ‘ ہے ۔

پیر کی رات تائیوان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ دن کے دوران 56 چینی جنگی طیارے تائیوان دفاعی زون کے جنوب مغربی حصے میں داخل ہوئے جس میں 34 جے 16 لڑاکا طیارے ، 12 ایچ 6 بمبار طیارے ، دو ایس یو 30 لڑاکا طیارے ، دو یون 8 طیارے اور دو کے جے 500 طیارے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان نے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا۔

چینی حملے جمعہ کے 38 اور ہفتہ کے 39 حملوں سے زیادہ ہیں ۔ اتوار کے روز 16 چینی جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی علاقے میں دیکھے گئے ۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے ۔ تائیوان ایک سال سے زائد عرصے سے اس جزیرے کے قریب چینی فضائیہ کے مشنوں کے بارے میں شکایت کر رہا ہے ۔

تائیوان کے وزیر اعظم سو سینگ چانگ نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ چین ، فوجی جارحیت سے علاقائی امن کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ چین کی جانب سے اس بارے میں ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا لیکن وہ اس سے پہلے تائیوان اور امریکہ کے درمیان ملی بھگت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہہ چکا ہے کہ ایسی پروازیں اس کی خودمختاری کی حفاظت کے لیے ہیں ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles