حشد الشعبی نے صلاح الدین میں داعش کا حملہ پسپا کر دیا

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے گذشتہ شام اعلان کیا کہ داعش کے عسکریت پسندوں کی باقیات نے صلاح الدین کے مشرق میں ینگجہ کے علاقے میں حشد کے ٹھکانوں کی طرف حملہ کیا جہاں حملہ آوروں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ۔

حشد الشعبی نے اشارہ کیا کہ حشد کی 52 ویں بریگیڈ ، داعش کے حملے کو ناکام بنانے اور عسکریت پسندوں کو بھاگنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔

یہ حملہ ، جو صلاح الدین کے مشرق میں ، ینگجا کے علاقے میں ہوا ، کے نتیجے میں ایک حشد جنگجو معمولی زخمی ہوا جبکہ داعش کے متعدد دہشتگرد زخمی ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ عراق میں 2017 میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کاروائی شروع کر رکھی ہے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles