سعودی اتحادی افواج کی بربریت ، 2 شہری شہید اور 1 زخمی ہوگیا

صعدہ کے علاقے الرقو میں سعودی اتحادی افواج کے سرحدی محافظوں کے مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی سرحدی علاقے اتحادی افواج کی جانب سے روزانہ بمباری کا نشانہ بنتے ہیں جس کی وجہ سے ان سرحدی سڑکوں پر آنے والے شہریوں کو روزانہ خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔

یاد رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ 2015 سے یمن پر فوجی حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک 16000 سے زیادہ یمنی شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں ۔ سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یمن کے لاکھوں عوام بالخصوص بچے اور بیمار بیماری ، غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کے باعث موت کے خطرے سے روبرو ہو چکے ہیں ۔ اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles