یمنی فوج کے یونٹس اور عوامی کمیٹیوں نے اتحادی عسکریت پسندوں کے الجوف گورنریٹ کے الخنجر علاقے کے مشرق میں شروع کیے گئے حملوں کو پسپا کردیا ۔
یمنی ذرائع نے تصدیق کی کہ فوج اور عوامی کمیٹیوں کے مجاہدین نے حملہ آوروں کو بھاری مالی و جانی نقصان پہنچایا ہے ۔ فوجی ذرائع ابلاغ نے اس حملے کو پسپا کرنے کے عمل کو دکھایا اور اتحادی عسکریت پسندوں کو بھاری نقصان کے مناظر نشر کیے ۔