پڑوسیوں کیساتھ تجارت کا فروغ ایرانی ترجیحات میں ہے ، وزیر تجارت

ایرانی وزیر صنعت ، کان کنی اور تجارت رضا فاطمی امین نے کہا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تجارت کی ترقی 13 ویں حکومت کی تجارتی پالیسی کی ترجیحات میں ہے ۔ اسی تناظر میں ، ایکسپو 2020 دبئی نے ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کو بڑھانے اور قوموں کو بہتر طور پر جاننے کیلیے اچھی صلاحیت فراہم کی ہے ۔

ایکسپو 2020 دبئی میں ایرانی پویلین کی افتتاحی تقریب میں رضا فاطمی نے کہا کہ تیل کی عالمی برآمدات میں کمی کی وجہ سے حالیہ برسوں میں غیر تیل کی برآمدات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوئی ہے ۔ معاشی شعبے کو فعال کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے اور اور تجارتی توازن کو بہتر بنانے کا کریڈٹ تیل کی فروخت سے زیادہ نجی شعبے کو جاتا ہے ۔

ایرانی وزیر صنعت نے یہ بھی کہا کہ برآمد کنندگان اس وقت ملک کے تجارتی توازن کو تشکیل دے رہے ہیں اور پچھلے چار سالوں میں 25 فیصد سے زائد کی افراط زر کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی ہے اور گھریلو مصنوعات کی خریداری بھی کم ہوگئی ہے ، اسی لیے ہمیں برآمدات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles