سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسلامی تعاون تنظیم کے افریقی رکن ملک چاڈ نےاسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھول دیا۔صدرمحمد ڈیبی نے دورہ اسرائیل کے دوران قابض حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت دیگر سینئر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں موساد کے سربراہ،وزیراعظم نیتن یاہو کے ملٹری سیکریٹری، قومی سلامتی مشیر، اسٹریٹیجک افیئرز منسٹر اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر چاڈ اور اسرائیل نے مشترکہ دلچسپی کے امور بشمول ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، پانی کی تقسیم اور صحت میں تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم کیا