فلسطینی مظاہرین پر غاصب فوجیوں کا حملہ، متعدد زخمی

جنوبی نابلس کے جبل صبیح نامی علاقے کے فلسطینیوں نے ہر جمعے کی طرح گذشتہ روز بھی اس علاقے میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف احتحاجی مظاہرے کئے ۔ مظاہرے پر اسرائیلی فوج کے حملے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

فلسطینی نوجوان شمالی مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب میں واقع بیتا قصبے میں جبل صبیح میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک ڈرون کو گرانے میں کامیاب ہوئے جو آنسو گیس کے ڈبے فائر کر رہا تھا ۔

نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں جبل صبیح کے آس پاس صہیونیوں کی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ کیا جس دوران قابض فوج نے ہفتہ وار مارچ میں شرکاء پر ڈرون سے آنسو گیس کے ڈبے داغے ۔

بیتا کے انقلابی نوجوان کوہ صبیح کے علاقے میں قابض فوج سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرون کو گولی مار کر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ، جسے وہ مغربی کنارے کے رابطے کے مقامات پر مظاہرین پر آنسو گیس کے ڈبے فائر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔

جبل صبیح کے علاقے میں پھوٹ پڑنے والے تصادم کے دوران ربڑ سے لیپت دھاتی گولیوں سے گیارہ شہری زخمی ہوئے ، درجنوں افراد آنسو گیس سے دم گھٹ گئے اور 4 گر کر زخمی ہو گئے ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles