دشمن کے ہر احمقانہ اور جاہلانہ قدم کا دندان شکن جواب دینگے ، ایرانی وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی نے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوئی احمقانہ اور جاہلانہ قدم نہ اٹھائیں ۔

بریگیڈیئر جنرل اشتیانی نے جمعہ کی شام ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع محمدرضا آشتیانی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ایران کے دشمنوں کو ایران کے خلاف ہر قسم کے جہالت آمیز اور غیر دانشمندانہ اقدام پر دندان شکن جواب دیا جائیگا اور انھیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی۔

قابل ذکر ہے کہ فاتحان خیبر نامی فوجی مشقیں "بلدشت-جالفا” محور میں شروع ہوئیں ۔ ان فوجی مشقوں میں بری فوج کے دو بکتر بند بریگیڈ، ایک انفینٹری بریگیڈ، توپ خانے ، ڈرون ، الیکٹرانک وار فیئر یونٹ اور انجینیئرنگ کور کے جوان شریک ہیں جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی لازمی سپورٹ فراہم کرنے کے لیے علاقے میں پرواز کر رہے ہیں ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles