امریکی محکمہ خارجہ نے تائیوان کو امریکی ایف سولہ لڑاکا طیاروں اور اس سے متعلقہ سازوسامان کی مجموعی طور پر تقریباً 619 ملین ڈالر کے گولہ بارود کی فروخت کی منظوری دے دی ۔ ان ہتھیاروں کی فروخت امریکہ کے اقتصادی اور قومی سلامتی کے مفادات کو پورا کرے گی۔ مسلح افواج کو جدید بنانے اور قابل اعتماد دفاعی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کرے گا۔پینٹاگون کی سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق فروخت سے سیکورٹی کو بہتر بنانے اور خطے میں سیاسی استحکام، فوجی توازن اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔