ہماری مانگیں پوری کرو۔۔برطانیہ میں تنخواہوں کےاضافے کا مطالبہ اساتذہ اور پبلک سیکٹر کے ملازمین کو سڑکوں پر لے آیا آدھےملین سے زیادہ اساتذہ، یونیورسٹی کا عملہ، ٹرین ڈرائیور، بارڈر فورس کے کارکنان، سرکاری ملازمین اور سکیورٹی گارڈز ہڑتال کا حصہ بنے۔اساتذہ کی ہڑتال کے سبب پچاسی فیصد سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ تقریباً تئیس ہزار اسکول ہڑتال کے باعث ہیں۔دیگر عملے کی ہڑتال کے سبب ملک کا نظام مفلوج ہو گیاجسے حرکت میں لانے کے لئے برطانوی حکومت نے فوج کی مدد طلب کر لی۔