مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی

مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے دروازوں اور داخلی راستوں پر اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے سخت اقدامات کے باوجود تقریبا 50 ہزار شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی جبکہ سیکڑوں فلسطینوں کو اس تک پہنچنے سے روک دیا گیا ۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے اندازہ لگایا ہے کہ تقریبا 50 ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ۔

قابض فوج نے مغربی کنارے کے سینکڑوں شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے بیت المقدس میں داخل ہونے سے روک دیا ۔

قابض افواج نے آج صبح ایک بچے اور ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا اور بیت المقدس میں اپنے فوجی اقدامات کو سخت کر دیا خاص طور پر باب حطہ اور باب الاسباط روڈ پر اور الاقصیٰ پہنچنے والے نمازیوں کی سخت تلاشی کی ۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles