شام کی وزارت دفاع نے حما اور ادلب کے دیہی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور دہشت گرد تنظیم کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا۔ شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے شامی فوج کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں کے جواب میں یہ میزائل حملہ روسی جنگی طیاروں کے تعاون سے کیا گیا۔ دہشت گرد تنظیموں کی نقل و حرکت کی محتاط نگرانی اور تعاقب کے بعد شامی افواج نے روسی جنگی طیاروں کے تعاون سے دہشت گرد تنظیموں کے ہیڈ کوارٹرز پر فضائی اور میزائل حملے کیے اور ان کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔