طوباس کے قصبے عقبہ میں قابض فوج کے محاصرے کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔4 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے طوباس شہر کے شمال میں واقع قصبے عقبہ پر دھاوا بول کر ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ قابض افواج نے محصور مکان کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ 4 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔ ایک نوجوان کو سر میںگولی لگی ، جسکی حالت تشویش ناک ہے۔ قابض فورسز نے طبی ٹیموں کو زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے سے ایک گھنٹے تک روکے رکھا۔جھڑپوں کے بعد قابض فوج نے طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ کی طرف بڑی فوجی کمک بھیج دی۔ قابض فوج نے رہائی پانے والے قیدی محمد ولید ابو عرہ، اس کے والد، والدہ اور بہن کو طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ کے وسط سے قصبے پر جاری طوفانی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔

مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
مواضيع ذات صلة
Related articles